کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی تدفین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-06-2021
ایک المناک واقعہ
ایک المناک واقعہ

 

 

 ٹورنٹو:کینیڈا میں ہلاک ہونے والے پاکستانی خاندان کے چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔صوبہ انٹاریو کے شہر لندن میں گذشتہ اتوار ایک المناک سانحے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی خاندان کے افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سینکڑوں پاکستانیوں اور مقامی مسلمانوں نے شرکت کی۔’شہدا کو آج آہوں اور سسکیوں کے ساتھ دفنا دیا گیا۔ اس سے قبل مرحومین کی لندن اسلامک سنٹر میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔‘

کینیڈا میں پاکستان ہائی کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے جنازہ میں شرکت سے قبل شہدا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تعزیت کے پیغامات پہنچائے۔