برطانیہ:شہزادہ چارلس بادشاہ، اہلیہ کمیلا ملکہ ہوں گی،ملکہ الزبتھ کااعلان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2022
برطانیہ:شہزادہ چارلس بادشاہ، اہلیہ کمیلا ملکہ ہوں گی،ملکہ الزبتھ کااعلان
برطانیہ:شہزادہ چارلس بادشاہ، اہلیہ کمیلا ملکہ ہوں گی،ملکہ الزبتھ کااعلان

 

 

لندن: پلاٹینم جبلی کے موقع پر 95 سالہ ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’کوئین کنسورٹ‘بنیں۔ ملکہ الزبتھ نے توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کےاعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے، اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ (ایجنسی )