کابل: دودھماکےاورفائرنگ ،بیس سےزائد کی موت،پچاس زخمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-11-2021
کابل میں دودھماکے اورفائرنگ
کابل میں دودھماکے اورفائرنگ

 

 

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے جس کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی نے بھی کابل میں یکے بعد دیگرے دونوں دھماکوں کی تصدیق کردی ہے ۔ بلال کریمی کے مطابق ،کابل میں دونوں دھماکے سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں ۔

بلال کریمی کے مطابق ،کابل میں دونوں دھماکے سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے جبکہ پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ افغان میڈیا کے مطابق ملٹری اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کےجنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، اس دوران سردار داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کےجنگجوؤں کی امارت اسلامی فورسزسےجھڑپ بھی ہوئی۔

طلوع نیوز کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے بتایا ہے کہ پہلا دھماکہ سردار محمد داؤد خان ہسپتال کے سامنے ہوا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد سے اب تک متعدد دھماکے ہو چکے ہیں جن میں سے دو دھماکے شیعہ برادری کی مساجد پر ہوئے تھے۔

سردار محمد داؤد خان ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا: ’میں ہسپتال کے اندر ہوں۔ میں نے پہلی چوکی سے زور دار دھماکے کی آواز سنی۔ ہمیں سیف رومز میں جانے کو کہا گیا ہے۔ میں نے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی ہیں۔‘ ’میں اب بھی ہسپتال کے اندر گولیاں چلنے کی آوازیں سن رہا ہوں۔ میرے خیال میں حملہ آور ایک، ایک کمرے میں جا رہے ہیں۔۔ اس سے پہلے ہونے والے حمللے کی طرح۔‘ یاد رہے کہ اسی ہسپتال کو 2017 میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا جب حملہ آور میڈیکل اہلکاروں کے حلیے میں آئے تھے۔ اس حملے میں کم از کم 30 افراد مارے گئے تھے۔