افغانستان کانفرنس سے بہتر نتائج آئیں گے : امریکہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2021
امریکہ کو افغانستان کانفرنس سے بہتر نتائج آنے کی توقع
امریکہ کو افغانستان کانفرنس سے بہتر نتائج آنے کی توقع

 

 

واشنگٹن

امریکہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس کے ذریعہ افغانستان پر تبادلہ خیال کے لئے رواں ہفتے ہونے والی کانفرنس کا نتیجہ مثبت ہوگا اور عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لئے مل کر کام کرے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

جلینا پورٹر نے کہا ’’ہمیں پوری امید ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کانفرنس کے نتائج میں بہتری آئے گی۔ ہم یقینی طور پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ‘‘

خیال رہے جمعرات کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس میں روس ، چین ، امریکہ اور پاکستان کے وفود شرکت کریں گے۔ اس میں افغان حکومت اور طالبان کے وفد بھی حصہ لیں گے۔