بنگلہ دیش حکومت کا انتشار کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-04-2021
 بنگلہ دیش کے وزیر قانون انیس الحق
بنگلہ دیش کے وزیر قانون انیس الحق

 

 ڈھاکہ

حفاظت اسلام کی طرف سے ہونے والے تشدد کے جواب میں بنگلہ دیش کے وزیر قانون انیس الحق نے حفاظت اسلام اور دیگر سخت گیر جماعتوں کو خبردار کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ لوگوں نے عوام کی خدمت میں اپنے فرائض کو سرانجام دینے کے لئے شیخ حسینہ کی حکومت کو ووٹ دیا اور اگر کوئی اس عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو حکومت قانون کے مطابق کام کرے گی۔

انہوں نے ملک میں کوویڈ ۔19 کی ویکسینیشن کے بارے میں بھی بات کی اور میڈیا والوں کو بتایا کہ انہیں ہفتہ کی سہ پہر دارالحکومت میں کرمیتولا کے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج میں ویکسین کی دوسری خوراک ملی ہے ۔ وزیر موصوف نے کوویڈ 19 ویکسین کی ایک دوسری خوراک کے لئے بھی زور دیا ، اور کہا کہ حکومت انفیکشن پر قابو پانے کے لئے سب کو ویکسین کی ایک دوسری خوراک فراہم کرنے میں کامیاب ہوگی ۔