بنگلہ دیش:36 کشتی سوارجھلس کرہلاک،100 زخمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-12-2021
بنگلہ دیش:36 کشتی سوارجھلس کرہلاک،100 زخمی
بنگلہ دیش:36 کشتی سوارجھلس کرہلاک،100 زخمی

 

 

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے جھلکوٹی ضلع میں جمعہ کی صبح ایک فیری میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے سے فیری میں سوار 36 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے ہیں۔

جھلوکاٹی ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نجم العالم نے بتایا کہ فیری پر تقریباً 1,000 لوگ سوار تھے اور فیری ڈھاکہ سے ضلع برگونہ جا رہی تھی۔

حادثہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔