اشرف غنی کے بیٹے طارق غنی کا افغنستان پرتبصرے سے انکار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2021
اشرف غنی کے بیٹے طارق غنی کا افغنستان پرتبصرے سے انکار
اشرف غنی کے بیٹے طارق غنی کا افغنستان پرتبصرے سے انکار

 

 

واشنگٹن

جلاوطن اور مفرور سابق افغان صدر اشرف غنی کے بیٹے طارق غنی نے اپنے والد کی حکومت کے خاتمے اور کابل پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے کسی بھی تبصرے سے انکار کیا ہے۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ایک اعلیٰ طبقے کے رہائشی علاقے میں رہائش پذیر 39 سالہ طارق غنی معاشیات کے پروفیسر ہیں اور ایک مہنگے ٹاؤن ہاؤس میں اپنی پارٹنر الزبتھ پیئرسن کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں۔

انکی پارٹنر ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹر الزبیتھ وارن کی معاون ہیں۔ طارق غنی امریکا میں پیدا ہوئے اور یہیں پلے بڑھے ہیں انکی والدہ رولا کا تعلق لبنان سے ہے جبکہ انکی بڑی بہن 43 سالہ مریم غنی نیویارک میں مقیم ہیں۔

اشرف غنی کی بیٹی بھی نیویارک کے فیشن ایبل علاقے میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں (ایجنسی ان پٹ )