اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کیا طالبان کی حمایت کا اعلان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2021
اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کیا طالبان کی حمایت کا اعلان
اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کیا طالبان کی حمایت کا اعلان

 

 

کابل

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

افغان طالبان کی جانب سے حشمت غنی احمد زئی کی طالبان کی حمایت کے اعلان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

اس سے قبل حشمت غنی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بھائی اشرف غنی افغانستان سے فرار کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے کسی ملک میں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دورِ اقتدار میں کرپشن عام تھی۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران حشمت غنی احمد زئی نے کہا تھا کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔

حشمت غنی نے یہ بھی بتایا تھا کہ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )