غنی نے دولت کا انبار کے ساتھ افغانستان چھوڑا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
خالی ہاتھ نہیں گئے غنی ؟
خالی ہاتھ نہیں گئے غنی ؟

 

 

کابل : کہاں ہیں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی؟ کوئی نہیں جانتا۔ بس اندازے ہیں۔ لیکن وہ کب کابل سے رخصت ہوئے اور کیسے اڑان بھری یہ سب جانتے ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے کابل کا گھیراؤ کرنے کے بعد افغان صدر اشرف غنی افغانستان سے فرار ہوگئے اور انھوں نے اپنے اس اقدام کو قومی مفاد میں اہم قدم بھی قرار دے دیا تھا۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس میں سامنے آیا ہے کہ اشرف غنی خالی ہاتھ نہیں گئے بلکہ اپنی آسائش کا سارا سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

افغانستان پر طالبان کے مکمل قبضے کی رفتار پر جو بائیڈن دنگ روسی خبر رساں ایجنسی نے روسی سفارتخانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی چار کاریں اور ایک ہیلی کاپٹر نوٹوں سے بھرکر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اشرف غنی کو باقی پیسہ یہیں چھوڑنا تھا کیونکہ ان کے پاس بقیہ پیسہ لے جانے کے لیے کاروں یا ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑ گئی تھی۔ امریکا نے جدید افغان فوج کھڑی کرنے پر 83 ارب ڈالر لگائے اب تک اشرف غنی کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، کیونکہ اس سے قبل ان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ طیارے میں تاجکستان گئے ہیں۔ تاجک حکام کی جانب سے ان کی موجودگی کی تردید کی گئی تو بعد ازاں یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ اشرف غنی اومان چلے گئے ہیں جہاں سے وہ امریکا جائیں گے۔