مسجد الحرام سے ایک مسلح شخص گرفتار

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-04-2021
مسجد الحرام
مسجد الحرام

 



 

مسجد الحرام کی پہلی منزل سےسیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مسلح شخص کوگرفتار کرلیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی پہلی منزل سے گرفتار مسلح شخص دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کررہا تھا-

۔سعودی پولیس کے مطابق گذشتہ روز تیزدھارآلے کے ساتھ ایک شخص کو پہلی منزل پر دیکھاگیا، جسے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔مکہ مکرمہ کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔