عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-11-2021
عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان
عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان

 


آواز دی وائس، انپٹ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیر قرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ غیرمنظور شدہ ویکسین لگوائے افراد کو عمرہ سے قبل تین دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے ویکسینیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔

دوسری جانب سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو کسی بھی ملک سے براہ راست لانے کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب نے مزید 7 ممالک کی پروازیں معطل کر دیں سعودی محکمہ ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو حکومت کے اس بڑے اقدام کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔