اینکر عمران ریاض ٹول پلازہ سے گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2022
اینکر عمران ریاض ٹول پلازہ سے گرفتار
اینکر عمران ریاض ٹول پلازہ سے گرفتار

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اب عمران خان کے حامیوں کی شامت آ گئی ہے- اسی سلسلے،میں اب ایک اینکر کی گرفتاری کی گئی ہے- عمران ریاض کو پنجاب پولیس نے رات بروز منگل لاہور سے اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد گاڑی روک کر گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پر ٹاک شوز کے میزبان اور تحریک انصاف کی حمایت میں وی لاگ کرنے والےعمران ریاض نے پولیس کی جانب سے گاڑی روکے جانا دیکھ کر خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے گاڑی میں ایک ویڈیو ریکارڈ کی۔

ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کی گرفتاری سے متعلق تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف اٹھارہ سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج ہی ان کے اسلحہ لائسنز منسوخی سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔ عمران ریاض نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ وہ لاہور سے اسلام آباد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی عدالت پیش ہوکر ضمانت لینے آئے ہیں۔