کابل سے اڑنے والے اطالوی فوجی طیارے پر فائرنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2021
کابل سے اڑنے والے اطالوی فوجی طیارے پر فائرنگ
کابل سے اڑنے والے اطالوی فوجی طیارے پر فائرنگ

 


کابل

افغانستان سے انخلا کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ مختلف ممالک کے افراد بذریعہ طیارہ بیرون ممالک جا رہے ہیں، جن میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔

ایک تازہ اطلاع کے مطابق کابل سے اڑنے والے اطالوی فوجی طیارے کی جانب فائرنگ کی گئی۔

اطالوی دفاعی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اطالوی فوجی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔

طیارے میں سوار اطالوی صحافی کا کہنا ہے کہ طیارے کے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

صحافی کا کہنا ہے کہ اطالوی فوج کے طیارے میں تقریباً 100 افغان شہری سوار ہیں۔