ایران میں 5 سال سے قید ایرانی نژاد برطانوی خاتون رہا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
آزادی کا دن
آزادی کا دن

 

 

تہران۔ ایران نے 5 سال سے قید ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری ریٹکلف  کو رہا کردیا۔

نازنین زغاری کو رہائی کے بعد ایک اور الزام میں عدالت نے سمن جاری کرتے ہوئے14 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔نازنین زغاری کو 2016 میں ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں4 سال جیل میں گزارنے کے بعد گذشتہ برس مارچ میں گھر پر نظربند کر دیا گیا تھا۔گرفتاری کے وقت نازنین زغاری غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز میں کام کر رہی تھیں۔