الظواہری کی ہلاکت:سعودی عرب نے کیا خیرمقدم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-08-2022
 الظواہری کی ہلاکت:سعودی عرب کا خیرمقدم
الظواہری کی ہلاکت:سعودی عرب کا خیرمقدم

 

 

ریاض:سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے دہشت گرد اور القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے اور ہلاک کرنے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ مملکت نے کہا ہے کہ ’ایمن الظواہری کو ان دہشت گرد رہنماؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے-

جس نے امریکہ، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں گھناؤنی دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کیا، جس میں سعودی شہریوں سمیت مختلف قومیتوں اور مذاہب کے ہزاروں بے گناہ افراد ہلاک ہوئے

بیان کے مطابق ’سعودی عرب نے تعاون کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مربوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں سے معصوم لوگوں کو بچانے کے لیے اس فریم ورک میں تعاون کریں۔‘