اکوڑہ خٹک مدرسے کو ملک کا مستقبل طے نہیں کرنے دیں گے۔غنی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2021
اشرف غنی
اشرف غنی

 

 

کابل:افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے افغان پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کے خلاف عوامی حمایت کو متحرک کریں۔

انہوں نے کسی ملک یا فرد کا نام لیے بغیر کہا کہ ’ہم اکوڑہ خٹک مدرسے کو افغانستان کے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

‘ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کے لیے ایک منصوبہ بنایا گیا ہے اور اگلے چھ ماہ میں ملک میں بغاوت کی موجودہ لہر ختم ہو جائے گی۔

صدر غنی کے دور میں یہ پہلا موقع ہے کہ پارلیمنٹ کا اس طرح کا غیرمعمولی اجلاس طلب کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے اکوڑہ خٹک میں قائم مدرسے سے ماضی میں بڑی تعداد میں افغان طالبان رہنما فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔