افغانستان:بامیان کےبدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاگیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-11-2021
افغانستان:بامیان کےبدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاگیا
افغانستان:بامیان کےبدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاگیا

 

 

کابل: طالبان حکومت نے بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیا۔

۔ 15 اگست کو طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے اور عبوری حکومت سازی کے بعد اب افغانستان میں سیاحت کا باب کھل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے سیاحوں کو بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو 5 ڈالر میں دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہےکہ بامیان کے بدھا مجسموں کو 2001 میں طالبان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس کے بعد اب وہاں مجسموں کی جگہ صرف خالی جگہیں ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)