افغانستان: خونریزی کے ذمہ دار طالبان۔ صدر اشرف غنی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-07-2021
 صدر اشرف غنی
صدر اشرف غنی

 

 

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کل کابینہ اجلاس سے خطاب کیا اور الزام عائد کیا کہ افغانستان میں خونریزی اورتباہی کے ذمہ دارطالبان ہیں۔ا

نہوں نے اعلان کیا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔

افغان صدر کا کہنا تھاکہ امریکا نے انخلا کا پروگرام بنایا توکہا پاکستان اورطالبان اپنافیصلہ لیں، خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اوران کے پشت پناہوں کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم عزت سےرہتےہیں یہ عزت اورآبرو دکھانےکا وقت ہے۔خیال رہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ساتھ طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسزمیں جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔