افغانستان:طالبان کے قبضہ کو عالمی برادری مسترد کردے گی:زلمے خلیل زاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
افغانستان:طالبان کے قبضہ کو عالمی برادری مسترد کردے گی:زلمے خلیل زاد
افغانستان:طالبان کے قبضہ کو عالمی برادری مسترد کردے گی:زلمے خلیل زاد

 

 

واشنگٹن

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان نے طاقت سے قبضہ کیا تو افغانستان میں لاقانونیت ہو جائے گی۔

ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے قبضہ کیا تو عالمی برادری انہیں مسترد اور مزاحمت کرے گی، انہیں تسلیم نہیں کرے گی، انہیں عالمی معاونت حاصل نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان خود بھی کہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں لاقانونیت نہیں ہونے دینا چاہتے۔

 

امریکی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریقوں نے امن کے موقع کا فوری فائدہ نہیں اٹھایا۔ زلمےخلیل زاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں، دونوں فریق ذاتی مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ (ایجنسی ان پٹ )