افغانستان: فضائی حملوں میں 14 طالبان ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2021
بڑی کارروائی
بڑی کارروائی

 

 

 کابل:افغانستان میں ، صوبہ لوگر میں عسکریت پسند تنظیم طالبان کے اہداف کو نشانہ بنانے والے حملوں میں 14 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ معلومات ہفتے کے روز فوج کے بیان میں دی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق جمعہ کی رات محمد آغا ضلع کے زرغون شہری علاقے میں طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں 14 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ مغربی صوبہ ہرات کے ضلع اوبے میں 24 عسکریت پسند مارے گئے تھے جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ تاہم ، طالبان کی طرف سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔