افغانستان:قبل از وقت الیکشن کرانے کی غنی کی پیشکش

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2021
افغانستان:قبل از وقت الیکشن کرانے کی غنی کی پیشکش
افغانستان:قبل از وقت الیکشن کرانے کی غنی کی پیشکش

 

 

کابل

افغان صدر اشرف غنی نے امن کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیش کش کردی۔

اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ہم سیاسی مصالحت پر یقین رکھتے ہیں۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہرکرتی ہے، افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں، طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سےامریکی فوجی انخلا کے امریکا کےفیصلےکا احترام کرتے ہیں،افغان عوام کو اپنا مستقبل خود بناناچاہیے۔ (ایجنسی ان پٹ )