افغانستان: سرکاری گاڑیوں اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-10-2021
افغانستان: سرکاری گاڑیوں اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی
افغانستان: سرکاری گاڑیوں اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی

 

 

کابل :افغان وزارتِ دفاع نے سرکاری گاڑیوں اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

یہ بات افغان وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

افغان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ فتح کابل کے دوران سرکاری گاڑیاں اور اسلحہ چوری ہوا۔

افغان وزارتِ دفاع نے خبر دار کیا ہے کہ بغیر اجازت آئندہ نوٹس تک عوام سرکاری گاڑیاں اور اسلحہ نہ خریدیں۔ افغان وزارتِ دفاع نے چوری شدہ وسائل سے متعلق پولیس کو اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔