افغان خاتون نے امریکی طیارے میں بچی کو جنم دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-08-2021
افغان خاتون نے امریکی طیارے میں بچی کو جنم دیا
افغان خاتون نے امریکی طیارے میں بچی کو جنم دیا

 

 

کابل 

طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد افغان شہریوں سمیت غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، اسی انخلا کے دوران امریکی فوجی طیارے میں سوار ایک افغان خاتون نے جرمنی کی ائیر بیس پر بچی کو جنم دے دیا۔

امریکی فضائیہ نے ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک افغان خاتون نے ہفتے کے روز جرمنی کے رامسٹین ائیر بیس پر بچی کو جنم دیا ہے۔

امریکی فضائیہ نے کہا کہ اونچائی پر ہونے کے سبب طیارے میں ہوا کا دباؤ کم تھا جس کی وجہ سے حاملہ خاتون کی حالت بگڑنے لگی تھی، جہاز کے کمانڈر نے طیارے میں ہوا کا دباؤ بڑھانے کے لیے کسی اونچائی والی جگہ پر اترنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی فضائیہ کے جاری اعلامیے کے مطابق کمانڈر کے اس فیصلے نے ماں کی حالت بہتر اور بچی کی زندگی بچانے میں مدد کی۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کی رامسٹین ائیر بیس پر لینڈنگ کے بعد فضائیہ کے میڈیکل گروپ کے اہلکاروں نے خاتون کو سی 17 فوجی طیارے کے کارگو میں شفٹ کردیا جہاں انہوں نے بچی کی ڈیلیوری میں مدد کی۔ بعدازاں بچی اور ماں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت اب پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔