افغان طالبان اور سیاسی لیڈروں کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2021
افغان طالبان اور سیاسی لیڈروں کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات
افغان طالبان اور سیاسی لیڈروں کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

 

 

کابل

افغان طالبان اور افغان سیاسی رہنماؤں نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر طالبان اور افغان سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ جوادظریف نے کہا کہ افغان رہنما اور افغان عوام افغانستان کے مستقبل کے لیے سنجیدہ فیصلے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران فریقین کے درمیان مذاکرات عمل میں مدد کے لیےتیار ہے۔

افغان طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے پر عزم ہونا افغان رہنماؤں اور سیاسی گروپوں کیلئے بہترین انتخاب ہو گا۔

افغان طالبان کے ترجمان کے مطابق طالبان کا وفد ایران میں کابل سے آنے والے افغان سیاسی رہنماؤں کے گروپ سے بھی ملاقات کرے گا۔ افغان طالبان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے دو طرفہ مذاکرات کے لیے طالبان وفد کو دورے کی دعوت دی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ)