افغان صدر کی امریکی صدرجوبائیڈن سے ملاقات

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-06-2021
افغان صدر کی امریکی صدرجوبائیڈن سے ملاقات
افغان صدر کی امریکی صدرجوبائیڈن سے ملاقات

 

 

واشنگٹن

افغانستان سے امریکی اور نیٹوافواج کے انخلاکے بعد کی صورت حال پر غور کے لئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکا کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین مصالحتی کمیشن عبداللّٰہ عبداللّٰہ بھی ساتھ تھے۔

ملاقات میں امریکی انخلا اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

دونوں افغان لیڈروں کی امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات ہوئی۔

افغان صدر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملے۔

واضح ہوکہ غیرملکی افواج نے افغانستان سے انخلا شروع کردیا ہے اورپورے افغانستان پر طالبان کے قبضے کا اندیشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ ایسے میں اس ملاقات کی خاص اہمیت ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )