چھ سے بارہ ماہ کے اندر افغان حکومت ختم ہوسکتی ہے:امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-06-2021
فوجی انخلا کے بعد 1 سال میں افغان حکومت گرسکتی ہے
فوجی انخلا کے بعد 1 سال میں افغان حکومت گرسکتی ہے

 

 

واشنگٹن

امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان کی موجودہ حکومت کتنے دن تک چل پائے گی؟

اس تعلق سے مسلسل قیاس آرائیوں کا دور جاری ہے۔

حال ہی میں آئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت ایک سال میں گرسکتی ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کی نئی جائزہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد چھ سے بارہ ماہ کے اندر افغان حکومت ختم ہوسکتی ہے۔

ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ حالات جس رُخ پر جارہے ہیں ان کے پیش نظر افغان حکومت سابقہ اندازوں سے زیادہ جلدی گرسکتی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انخلا کے بعد بھی تقریباً 650 فوجی افغانستان میں رہیں گے۔ (ایجنسی ان پٹ )