آدم محمد : برطانیہ سے پیدل حج پرمکہ آمد،سعودی عرب میں استقبال

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
آدم محمد : برطانیہ سے پیدل حج پرمکہ آمد،سعودی عرب میں استقبال
آدم محمد : برطانیہ سے پیدل حج پرمکہ آمد،سعودی عرب میں استقبال

 

 

ریاض : آج کے تیز رفتار سفری سہولیات کے دور میں بھی بعض شوقین مزاج مسلمان طویل سفر پیدل چل کرطے کرکے حج کو جاتے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم عراقی نژاد آدم محمد بھی ایک ایسے ہی حاجی ہیں جنہیں اس سفر میں تقریبا گیارہ ماہ لگے ہیں اور وہ آخر کار منزل مقصود تک پہنچ گئے ہیں۔

اپنا سامان لے جانے کے لیے تین پہیوں والی گاڑی اور خود پیدل چل کر فریضہ حج دا کرنےکے لیے آنے والے عراقی مسافر برطانیہ سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ عراقی آدم محمد گذشتہ یکم اگست 2021ء کو برطانیہ سے حج کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوئے تھے۔

آدم نے جولائی میں مقدس سرزمین [مکہ معظمہ] پہنچنے کا ایک ہدف مقرر کیا تھا۔

العریہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے آدم محمد نے بتایا کہ ’میں تقریبا پچیس سال سے برطانیہ میں مقیم ہوں،کرونا کی وبا کی وجہ سے کرفیو لگنے کے بعد میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے میں مشغول ہوگیا اور قرآن کے ڈیڑھ سال کے گہرے مطالعے کے بعد میں ایک دن نیند سے بیدار ہوا تو دل میں ایسی آواز آئی گویا کوئی کہہ رہا ہو کہ تم پیدل مکہ شریف حج کےلیے چلو‘۔

awazurdu

آدم محمد کا کہنا ہے کہ مکہ معظمہ کے سفر کی تیاری میں مُجھے صرف دو مہینے لگے اورسفر حج کے لیے ایک برطانوی تنظیم نے میری مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔

آدم محمد کا کہنا ہے کہ سفر بہت اچھا رہا۔ مجھے کسی جگہ تنگ نہیں کیا گیا۔ البتہ بعض ممالک کی پولیس نے شبے کی بنیاد پر پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار کیا۔ البتہ راستے میں جگہ جگہ عام لوگوں نے میری بہت مدد کی لیکن میں نے خود کسی سے مدد نہیں مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جو کچھ کر رہا ہوں وہ صرف اللہ کی رضا کے لیے ہے۔ میری منشا کوئی ریکارڈ قائم کرنا نہیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں آدم محمد کو مکہ معظمہ پہچننے پر بہت زیادہ خوش وخرم دیکھا جا سکتا ہے۔ باون سالہ عراقی مسافر کا کہنا ہے کہ مکہ معظمہ پہنچنے میں انہیں دس ماہ کا عرصہ لگا۔

سیدہ عائشہ مسجد میں موجود آدم سے ملنے مکہ مکرمہ کے باسیوں اور زائرین کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور آدم محمد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے 10 ماہ 25 دن قبل برطانیہ سے پیدل سفر کا آغاز کیا اور 11 ممالک سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ معظمہ حج کے لیے پہنچے۔

مکہ پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ حج میری سب سے بڑی اور عزیز ترین خواہش ہے۔ انہوں نے مملکت کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سعودی عرب میں ان کی آمد کے بعد سے ان سے سخاوت کا مظاہرہ کیا۔