کابل سے مختلف وارداتوں میں ملوث 85 ملزمان گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-10-2021
کابل سے مختلف وارداتوں میں ملوث 85 ملزمان گرفتار
کابل سے مختلف وارداتوں میں ملوث 85 ملزمان گرفتار

 

 

کابل: سربراہ تحقیقاتی ادارہ کابل پولیس احمد ربانی نے کہا ہے کہ کابل سے مختلف وارداتوں میں ملوث 85 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ احمد ربانی کا ویڈیو بیان کا کہنا تھا کہ ملزمان قتل، اقدام قتل اور رہزنی میں ملوث تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے خوف و ہراس پیدا کیا اور جائیدادوں پر قبضے کئے۔

تحقیقاتی ادارہ کابل پولیس کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون سے کابل کو پُرامن شہر بنائیں گے۔