افغانستان میں 16 طالبان انتہاپسندوں کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-01-2021
طالبان (فائل فوٹو )
طالبان (فائل فوٹو )

 

(آواز دی وائس نیوز سروس)
کابل:افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان اور امریکہ کے بیچ  گفتگو جاری ہے وہیں دوسری طرف خونریزی کا سلسلہ بھی چل رہا ہے. افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں 16 طالبان اسلامی گروپ کے عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
علاقائی عہدیداروں نے جمعہ کے روز بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ننگرہار کے ضلع خوگیانی اور شیرزاد میں کارروائی کی۔
اس کارروائی میں طالبان کے پانچ سینئر ارکان سمیت 16 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)