اقوام متحدہ:پاکستان نے پھر الاپا کشمیر کا راگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-09-2022
اقوام متحدہ:پاکستان نے پھر الاپا کشمیر کا راگ
اقوام متحدہ:پاکستان نے پھر الاپا کشمیر کا راگ

 

 

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں، موسمیاتی تبدیلی، مسئلہ کشمیر، بھارت سے تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور دہشتگردی کے معاملات پر بات کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کیجنرل اسمبلی کے 77 ویں سالانہ اجلاس سےخطاب میں کہا کہ ’میرا دل اور دماغ اس وقت بھی پاکستان میں ہے جو سیلاب سے متاثر ہے، کوئی نہیں سمجھ سکتا کہ ہم کس وقت سے گزر رہے ہیں،

میں یہاں سب کو بتانے آیا ہوں کہ پاکستان کن حالات سے گزر رہا ہے، 40 دن اور 40 راتوں تک ایسا سیلاب آیا جیسا دنیا نے کبھی نہیں دیکھا، 650 عورتوں نے سیلاب میں بچوں کو جنم دیا،

ابتدائی اندازے کے مطابق 4 ملین ایکڑ فصل تباہ ہوئی ہے، عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے ایسے اثرات پاکستان نے کبھی نہیں دیکھے، گلوبل وارمنگ نے پورے پورے خاندانوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان اس وقت دنیا کا گرم ترین ملک بن گیاہے، جو پاکستان میں ہوا ہے وہ پاکستان تک محدود نہیں رہے گا، پاکستان کا گلوبل وارمنگ میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، اس لیے دنیا سے موسمیاتی انصاف کی امید لگانا غلط نہ ہوگا، سیکرٹری جنرل یو این اور ان تمام رہنماؤں کا شکریہ جواس مشکل گھڑی میں ہمارےساتھ ہیں، پریشانی یہ ہےکہ جب کیمرے چلے جائیں گے تو ہم بحران سے نمٹنےکیلئے اکیلے رہ جائیں گے، اس بحران سے نمٹنے کیلئے اکیلے رہ جائیں گے جس کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں، اس سیلاب کی وجہ سے 11 ملین لوگ سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے