ورلڈ باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کو مہیندرا نے دیا” تھار" کا تحفہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2023
ورلڈ باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کو مہیندرا نے دیا” تھار
ورلڈ باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کو مہیندرا نے دیا” تھار" کا تحفہ

 

نئی دہلی :  ہندوستان کی بک سنسنی نکہت زرین ان کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہیں اتوار کو انھوں نے ملک کی راجدھانی میں لگاتار دوسری بار عالمی چیمپئن کا خطاب حاصل- اس کامیابی کا جب ملک جشن منا رہا تھا اس وقت کسی نے  نگہت زریں کے لیے ایک ایسے انعام کا اعلان کیا جس نے سب کو  دنگ کر دیا-

دراصل ہندوستان کی مشہور آٹوموبائل کمپنی مہیندرا اینڈ مہندرا نے اپنی نئی کار ‘تھار’ کو تلنگانہ کے نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والی ورلڈ باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کو پیش کی۔

جو مسلسل دوسرے سال عالمی باکسنگ چیمپئن بنی ہے۔ اس بار چیمپئن شپ میں 50 کلوگرام کیٹیگری جیتنے والی نکہت زرین نے ‘مہندرا ایمرجنگ باکسنگ آئیکون’ ایوارڈ بھی جیتا ہے۔

مہندرا آٹوموٹیو نے ٹویٹ کیا کہ "بے مثال نکہت نے ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا ہے۔ مہندرا اسے ایک ابھرتے ہوئے باکسنگ آئیکون کے طور پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ہم اس کی حیرت انگیز کامیابیوں کے لیے ایک نئی تھار کار پیش کر رہے ہیں۔” چیمپئن شپ کے طلائی تمغے کے ساتھ۔ تقریباً 82 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی نکہت زرین کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئے ہیں