بیاسی سال کی بزرگ خاتون جائینگی خلا میں ، بنے گا رکارڈ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
والی فنک
والی فنک

 

 

ایک 82 سالہ بزرگ خاتون خلا باز جیف بزوز کی کمپنی بلیو اوریجن کے خلائی مشن میں شامل ہوں گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 82 سالہ والی فنک نے 1960ء میں خلائی تربیت حاصل کی تھی۔

انہیں اس وقت خاتون ہونے کی وجہ سے خلائی سفر پر نہیں لے جایا گیا تھا۔

والی فنک 20 جولائی کو دنیا کی ضعیف العمر ترین خلاء باز بن جائیں گی۔ والی فنک کے ساتھ ارب پتی جیف بزوز، بھائی مارک بزوز اور ایک اور شخص ہوں گے۔

چوتھے خلاء باز نے 28 ملین ڈالر کی نیلامی جیت کر اس خلائی سفر کے لیے نشست خریدی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )