#KabulHasFallen

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2021
#KabulHasFallen
#KabulHasFallen

 

 

جس کا ڈر تھا اور جس کا خدشہ تھا وہی ہوگیا ۔ امریکی افواج کے فرار کے بعد وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ طالبان نے کابل پر بھی قبضہ کرکے ملک کا نقشہ ایک بار پھر بدل دیا۔

امریکی انٹلی جینس نے پچھلے ہفتے اس بات کا اندازہ ظاہر کیا تھا کہ اگلے نوے دنوں میں طالبان کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں لیکن آج اتوار کو ایک ہفتےمیں ہی طالبان نے بغیر کسی مزاحمت کابل پر قبضہ کر لیا۔ مگر اس مرتبہ طالبان کا انداز اور مزاج بظاہر بدلا ہوا ہے۔

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخلے سے قبل افغان حکومت کے ساتھ ساتھ اتحادی افواج کے لیے بھی کام کرنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مال و جان کی حفاظت امارات اسلامی افغانستان کی بنیادی ذمے داری ہے۔