آج ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ ہند اور دنیا میں میزائل مین کے نام سے مشہور ممتاز سائنسداں ڈاکٹر ابوالفاخر زین العابدین عبدالکلام یعنی کہ اے پی جے عبدالکلام کی چھٹی برسی ہے۔ایک عظیم معمار تھے کلام ،ایک ایسے انسان جنہیں ملک ایک ساتھ کرتا ہے سلام۔ کیا بچے کیا بزرگ،کیا جوان ۔اس ملک کا ہر فرد جانتا ہے کلام کا مطلب کیا ہوتا ہے۔
وہ محنت ،لگن،جذبہ ،ایثار اور محبت کی مثال تھے۔ کوئی ہندو ہو یا مسلمان۔سکھ ہو یا عیسائی۔اس کے لئے کلام کا مطلب ایک ہی ہے۔ ’سچا مسلمان‘۔ایک عظیم ہندوستانی۔ایک ایسا انسان جس نے اپنی زندگی کو قوم کے لئے وقف کردیا ہو۔