ممبئی : ممبئی کے کرلا ویسٹ میں ایک نوجوان جوڑے پر نابالغ لڑکوں کے حملے کے واقعے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ایک عوامی پارک میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 نابالغوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان میں سے 6 کو حراست میں لے کر جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ بورڈ نے انہیں 4 دسمبر تک نابالغوں کے حراستی مرکز میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
چونکہ حملے میں ملوث لڑکے مسلمان بتائے جا رہے ہیں اس لیے واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی کی گئی۔ بعض حلقوں کی جانب سے ایک مدرسے کو بھی اس معاملے سے جوڑنے کی کوشش ہوئی۔ تاہم مختلف مسلم رہنماؤں اور نمائندوں نے اس واقعے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرم کو جرم کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے متاثرین کو انصاف دلانے اور قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کیا ہوا تھا کرلا میں؟
اطلاعات کے مطابق ستارہ ضلع کا رہنے والا 21 سالہ نوجوان 19 نومبر کو اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کے لیے نئی ممبئی آیا تھا۔ اگلے روز دونوں کرلا ویسٹ کے فینکس مارکیٹ سٹی میں خریداری کے لیے گئے۔ خریداری اور کچھ کھانے پینے کے بعد وہ شام تقریباً 4 بجے قریبی پرمود مہاجن پارک پہنچے۔
پارک میں دونوں تصویریں کھنچوا رہے تھے کہ چند نابالغ لڑکوں نے ان سے بحث شروع کر دی۔ الزام ہے کہ لڑکوں نے جوڑے کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ بات بڑھنے پر ایک لڑکے نے نوجوان کی پیٹھ پر ہاکی اسٹک سے حملہ کیا۔ اس کے بعد دیگر لڑکوں نے اسے لکڑی کے ڈنڈوں سے مارا۔ نوجوان خاتون نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کی۔ گھاٹ کوپر پولیس نے متاثرہ جوڑے سے رابطہ کرکے ان کی شکایت درج کی۔ دونوں کو علاج کے لیے راجواڑی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس نے شناخت کے بعد 8 نابالغوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 189 (2) اور 189 (4) کے علاوہ 190 اور 118 (1) اور 352 اور 351 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ان میں سے 6 کو حراست میں لے کر جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔ بورڈ نے انہیں 4 دسمبر تک نابالغوں کے حراستی مرکز میں رکھنے کا حکم دیا۔
Mumbai, Maharashtra: Ghatkopar Madrasa management denied links to the couple assault case near Phoenix Mall, clarifying that the institution is exclusively for girls and remains closed on Fridays Mohammed Moin Shaikh says, "We have received a notice from the BMC regarding this madrasa. We cannot understand this, because the madrasa has no connection whatsoever with the incident that occurred... Also to the residents living in the 10–15 houses behind this area. In this way, it makes no sense why an incident happens elsewhere and notices are being issued to these houses... Moreover, this madrasa is exclusively for girls and ladies—men are not even allowed here. Yet it is being made viral in this manner. What Kirit Somaiya Ji is doing is not right; it is completely wrong. They are raising this issue by dragging religion into it, when this has nothing to do with religion at all" (24/11)
— IANS (@ians_india) November 24, 2026
سنگین جرائم میں نابالغ ہونے کی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ ابو اعظمی
مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزم نابالغوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو محض نابالغ ہونے کی بنیاد پر رعایت نہیں ملنی چاہیے۔
ابو اعظمی نے نابالغوں سے متعلق قانون پر نظرثانی کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے عمر کی حد 18 سال سے کم کرکے 15 سال کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کے مطابق اگر 18 سال سے کم عمر کے بچے قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم یا چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں ملوث ہوں تو انہیں نابالغ ہونے کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے۔
تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واقعے کو مذہبی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی ہونی چاہیے۔
متاثرین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ ثنا ملک
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت پوار دھڑے کی رکن اسمبلی ثنا ملک نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی جیسے شہر میں اس طرح کا واقعہ پیش آنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ پولیس کو شفاف تحقیقات کرکے حقیقت سامنے لانی چاہیے اور ملزم بچوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
ثنا ملک نے ساتھ ہی کہا کہ چونکہ ملزم نابالغ ہیں اس لیے جووینائل جسٹس ایکٹ کا احترام بھی ضروری ہے۔ ان کے مطابق اس قانون کی بعض دفعات متاثرین کے ساتھ ناانصافی کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس لیے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر قانون پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ اس واقعے میں سامنے آیا ہے وہ غلط ہے اور اس کی مذمت ہونی چاہیے۔ پولیس کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی کا ساتھ دیے بغیر اپنا کام کرنا چاہیے۔
ثنا ملک نے واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوششوں کی بھی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی تمام مذاہب اور ذاتوں کے علاوہ مختلف علاقوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شہر ہے۔ یہاں سبھی لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ کسی ایک واقعے کی بنیاد پر پورے معاشرے کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہے۔
قصورواروں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ وارث پٹھان
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان نے بھی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بچوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
وارث پٹھان نے نابالغوں سے متعلق قانون میں عمر کی حد پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ بچے نابالغ ہونے کی آڑ میں جرائم کر رہے ہیں تو اس قانون پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی مسلمان ان بچوں کی حمایت نہیں کر رہا بلکہ ہر کوئی اس واقعے کی مذمت کر رہا ہے۔
وارث پٹھان نے عوامی مقامات پر حفاظتی انتظامات کی کمی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے پوچھا کہ پارک میں کتنے سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے اور کیا وہاں پولیس یا سکیورٹی اہلکار موجود تھے۔
ان کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوامی مقامات پر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں تاکہ لوگ پارکوں میں خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔
انہوں نے اس معاملے میں مدارس کو نشانہ بنانے کی کوششوں پر بھی اعتراض کیا۔ وارث پٹھان نے کہا کہ مدارس کی تاریخ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے لوگوں نے تحریک آزادی میں حصہ لیا اور ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ کسی مجرمانہ واقعے کی بنیاد پر پورے تعلیمی ادارے یا کسی مذہب کو نشانہ بنانا غلط ہے۔
مدرسے کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ محمد معین شیخ
واقعے کے بعد گھاٹ کوپر کے ایک مدرسے کو بھی ملزم بچوں سے جوڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مدرسہ انتظامیہ کے مطابق اسے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پارک میں پیش آنے والے حملے سے مدرسے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
مدرسہ انتظامیہ کے نمائندے محمد معین شیخ نے کہا کہ بی ایم سی کی جانب سے مدرسے کو نوٹس ملا ہے لیکن واقعے میں ملوث بچوں کا تعلق مدرسے سے نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسے کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کی ریکارڈنگ دکھائی جا سکتی ہے۔
محمد معین شیخ کے مطابق ملزم بچے مدرسے کے علاقے کے بھی نہیں ہیں بلکہ دوسرے محلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدرسہ خواتین کے لیے ہے اور یہاں مردوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں مدرسے کو اس واقعے سے جوڑنا درست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے صرف مدرسے کو ہی نہیں بلکہ علاقے کے تقریباً 10 سے 15 گھروں کو بھی نوٹس بھیجے ہیں۔ ان کے مطابق واقعے کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مدرسے کو اس معاملے میں گھسیٹ کر سوشل میڈیا پر پھیلانا غلط ہے۔
ہر واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی ضرورت نہیں۔ ذیشان صدیقی
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت پوار دھڑے کے ممبئی صدر ذیشان صدیقی نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کا تشدد غلط ہے لیکن ہر واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کے مطابق اس معاملے میں قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور قصورواروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔
بچوں کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے۔ ظفر سریش والا
معروف کاروباری شخصیت اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ظفر سریش والا نے بھی کرلا واقعے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے ایک گروہ کی جانب سے اس طرح تشدد کرنا قابل مذمت اور انتہائی شرم ناک ہے۔ ایسے واقعات کا خمیازہ پورے معاشرے کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اس لیے آج کے دور میں بچوں کی اچھی تربیت اور ان کے اندر صحیح اقدار پیدا کرنا بے حد ضروری ہے۔
ظفر سریش والا کے مطابق بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور انہیں اس ذمہ داری کو سنجیدگی سے ادا کرنا چاہیے۔
جرم کو جرم کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے
کرلا میں پیش آنے والے اس واقعے نے ایک بار پھر عوامی مقامات پر شہریوں کی حفاظت کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ اس معاملے میں ملزم بچوں کی مذہبی شناخت زیر بحث