یوسف پٹھان کو وسیم اکرم کی یاد آئی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
یادگار تصویر
یادگار تصویر

 

 

 کرکٹر یوسف پٹھان نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹرافی جیتنے کے دن کی سالگرہ پر وسیم اکرم کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔انہوں نے گوتم گھمبیر اور وسیم اکرم کے ہمراہ ٹرافی اٹھائے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کے دن ٹھیک سات سال پہلے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔‘یوسف پٹھان نے لکھا کہ ’گوتم گھمبیر کی قیادت پورے ٹورنامنٹ میں کامیاب اور شاندار رہی۔‘ انہوں نے آئی پی ایل کی اس فرنچائز کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا اور لکھا کہ اس ٹیم کے ساتھ کھیل کر انہوں نے ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس فروری 2007 میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اور 2011 کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل یوسف پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔