ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: ٹارگٹ کا تعاقب،ٹیم انڈیا لڑکھڑا گئی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2023
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: ٹارگٹ کا تعاقب،ٹیم انڈیا  لڑکھڑا گئی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: ٹارگٹ کا تعاقب،ٹیم انڈیا لڑکھڑا گئی

 

اوول:ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں انڈیا نے 444 رنز کے تعاقب میں چوتھے روز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے ہیں۔ وراٹ کوہلی 44 اور اجنکیا راہانے 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ کھیل کے آخری روز ٹیم انڈیا کو جیتنے کے لیے 280 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں

سنیچر کو اوول میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کر دی۔ اور یوں پچھلی اننگز کی 173 رنز کی لیڈ کے ساتھ انڈیا کو 444 رنز کا ہدف دیا۔ ایلکس کیری 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مچل سٹارک 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انڈیا کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے تین اور محمد شامی اور امیش یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔بولرز کے لیے سازگار وکٹ پر انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انڈیا کی دوسری اننگز

بڑے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔ پر شبھمن گل زیادہ تر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 18 رنز بنا کر سکاٹ بولینڈ کی گیند پر کیمرون گرین کو کیچ تھما بیٹھے۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز

کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسے جلد ہی کیمرون گرین کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، وہ 18 رنز بنا کر جڈیجہ کی گیند پر انہیں ہی کیچ تھما بیٹھے۔ اس کے بعد مچل سٹارک کریز پر آئے اور ایلکس کیری کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان 93 رنز کی شراکت داری بنی۔ سٹارک 57 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر محمد شامی کا شکار بنے۔آسٹریلیا کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹ کمنز تھے انہیں بھی محمد شامی نے کیچ آؤٹ کیا۔ ایلکس کیری 105 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا کی پہلی اننگز

آسٹریلیا کے 469 رنز کے جواب میں انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انڈیا کے ٹاپ بیٹرز آسٹریلین پیسرز کے آگے بے بس نظر آئے۔ صرف اجنکیا راہانے 89، شَردل ٹھاکر 51 اور رویندرا جڈیجہ نے 48 رنز بنا کر مزاحمت دکھائی اور ٹیم کے سکور کو یہاں تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین اور کیمرون گرین اور سکاٹ بولینڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز آسٹریلیا کی پہلی اننگز ٹریوس ہیڈ اور سٹیون سمتھ کے نام رہی جنہوں نے اپنی شاندار بلے بازی سے نہ صرف ٹیم کو دباؤ سے نکالا بلکہ 469 رنز بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ دونوں بالترتیب 163 اور 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایلکس کیری نے بھی 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ انڈیا کی جانب سے محمد سراج نے چار وکٹیں حاصل کیں۔