ورلڈ کپ :ہند۔پاک میچ کے دن بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2021
ورلڈ کپ :ہند۔پاک میچ کے دن بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں
ورلڈ کپ :ہند۔پاک میچ کے دن بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں

 

 

دبئی : پاکستان کےکرکٹ کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔ بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پرپوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سچ قوم کو معلوم ہونا چاہیے، آپ سب کو مبارک ہو ، پاکستان کی تینوں جیت پرہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا۔

بابر اعظم کے والد نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف میچ والے دن بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور اُن کا آپریشن ہواتھا، بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچز کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ بابر کی والدہ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے ان کا اسٹیڈیم میں آنا بنتا نہیں تھا لیکن وہ اس لیے آئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے۔

کرم ہے پروردگار کا،اب بابر کی والدہ ٹھیک ہیں۔ انہوں نے اپیل بھی کی کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے ہندوستان  ،نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کو شکست سے دوچار کیا۔