کیوں کوس رہے ہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2021
وقار یونس اہل خاندان کے ساتھ
وقار یونس اہل خاندان کے ساتھ

 

 

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ناقض کار کردگی کے سبب کرکٹ مداح ناراض ہیں۔لیکن ایک طبقہ ایسا ہے جو کرکٹ کوچ اور دیگر ذمہ داروں کو کوس رہے ہیں ۔

انگلینڈ میں مسلسل ناکامیوں پر دلبرداشتہ سوشل میڈیا صارفین نے بالنگ کوچ وقار یونس سمیت ٹیم مینجمنٹ کو نشانے پر لے رکھا ہے اور سخت ترین الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

گالیاں دینے والے کرکٹ شائقین سے وقار یونس کی اہلیہ نے شائستگی اختیار کرنے کی اپیل کردی۔ اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے کہاکہ براہ مہربانی گالیاں اور میری فیملی کو موت کی بددعائیں دینے سے گریز کریں، پاکستان کی شکستیں مایوس کن ہیں مگر کسی کو اس طرح کے نازیبا ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔