وسیم اکرم:عمر پچپن،دل کا بچپن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
وسیم اکرم:عمر پچپن
وسیم اکرم:عمر پچپن

 

 

اسلام آباد

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کی 55 بہاریں دیکھ لی ہیں لیکن عُمر گُزرنے کے ساتھ وہ پہلے سے مضبوط ہورہے ہیں۔

وسیم اکرم نے اپنی 55ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تمام چاہنے والوں کے محبت بھرے پیغامات کا شکریہ ادا کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔ سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں 55 سال کا ہوگیا اور میں اب بھی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔‘

 

اُنہوں نے لکھا کہ ’کورونا وائرس نے مجھے بہت کچھ سِکھایا ہے کہ فیملی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔‘ وسیم اکرم نے لکھا کہ ’میں زندگی کی تمام نعمتوں اور محبتوں کے لیے اپنے رب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

سابق پاکستانی کپتان نے مزید لکھا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے زندگی کے ہر موڑ پر سپورٹ کیا۔‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے اپنی 55ویں سالگرہ منائی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ)