وراٹ کوہلی نے ٹی-20کرکٹ کو کہا الوداع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
وراٹ کوہلی نے ٹی-20کرکٹ کو کہا الوداع
وراٹ کوہلی نے ٹی-20کرکٹ کو کہا الوداع

 

 

نئی دہلی، : ہندوستان کے مایہ ناز بلے اور سابق کپتان وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی ٹی20-کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کہ کچھ ہی دن بعد ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی-20سیریز کا آغاز ہونے والا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی ٹی-20کرکٹ سے عارضی طور پر بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اب وراٹ کوہلی کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ آئی پی ایل 2023کے درمیان ہی کھیلتے دکھائی پڑیں گے۔بی سی سی آئی کے سینئر افسر نے ’اِن سائیڈ اسپورٹس‘ سے کہا ہے کہ ’’ہاں، وراٹ نے یہ اطلاع دی ہے کہ وہ ٹی-20کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

وہ یک روزہ سیریز سے ٹیم میں واپسی کریں گے۔‘‘ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ ٹی-20بین الاقوامی کرکٹ سے کتنے دنوں کے لیے بریک لے رہے ہیں۔ لیکن اتنا تو طے ہے کہ سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی-20سیریز میں وہ نظر نہیں آئیں گے۔ ہندوستان اور سری لنکا کے خلاف یہ سیریز 3جنوری سے شروع ہوگی اور 7جنوری تک ختم ہو جائے گی۔

ہندوستان اور سری لنکا کے خلاف ٹی-20سیریز کے علاوہ 3 میچوں کی یک روزہ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ یک روزہ سیریز میں وراٹ کوہلی ہندوستان ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ یہ میچ 10جنوری، 12جنوری اور 15جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بھی سری لنکا کے خلاف ٹی-20سیریز میں کھیلنا ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ یک روزہ سیریز میں ان کی واپسی ہو پائے گی یا نہیں، یہ بھی اندازہ لگانا قبل از وقت ہوگا