وراٹ کوہلی کا نیا عالیشان بنگلہ ، پہلی جھلک دیکھیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2024
وراٹ کوہلی کا نیا عالیشان بنگلہ ، پہلی جھلک دیکھیں
وراٹ کوہلی کا نیا عالیشان بنگلہ ، پہلی جھلک دیکھیں

 

ممبئی: انڈین کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین وراٹ کوہلی نے اپنے نئے عالیشان بنگلے کی جھلکیاں جاری کی ہیں۔ وراٹ کوہلی نے علی باغ میں بنائے گئے اپنے عالیشان گھر کی جھلکیاں منگل کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریلیز کیں۔

 وراٹ کوہلی نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’علی باغ میں میرے گھر کو بنانے کا سفر بہت شاندار رہا ،اس کو مکمل ہوتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اواس کی پوری ٹیم کو یہ گھر بنانے پر شکریہ۔ اس گھر میں اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بے تاب ہوں۔‘وراٹ کوہلی نے ویڈیو میں مزید بتایا کہ انہوں نے یہ گھر اس وجہ سے بنایا ہے کہ یہاں وہ اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھ سکتے ہیں اور یہاں چھٹی منانے کے لیے موجود تمام آسائشیں ہیں

۔سپرسٹار بیٹر کے نئے گھرمیں شاندار انٹیریئر ڈیزائننگ کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گھر میں ایک خوبصورت سوئمنگ پول بھی بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بہت پُرسکون اور شاندار گھر ہے۔ اس جگہ آ کر آپ سکون محسوس کرتے ہیں اور کسی چیز کی فکر نہیں کرتے۔‘