ویراٹ کوہلی کی سنچری احمد آباد ٹیسٹ میچ میں بنے مسیحا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2023
ویراٹ کوہلی کی سنچری، احمد آباد ٹیسٹ میچ میں بنے مسیحا
ویراٹ کوہلی کی سنچری، احمد آباد ٹیسٹ میچ میں بنے مسیحا

 

احمد؛ آباد- ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری احمد آباد ٹیسٹ میں ویراٹ کوہلی نے اپنی سنچری مکمل کی۔ ویراٹ کوہلی نے تقریباً ساڑھے تین سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنائی ہے۔ سب کو کوہلی کی اس سنچری کا انتظار تھا جو اب ختم ہو چکی ہے

 

پچھلی سنچری کے بعد سے ویراٹ کوہلی نے 24 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس کے دوران ان کے بلے سے صرف 28.20 کی اوسط سے رنز آئے ہیں۔ اس دوران ویراٹ کوہلی نے 41 اننگز میں.1128 رنز بنائے جس میں کوئی سنچری شامل نہیں تھی۔ اس دوران ان کے بلے سے صرف 5 نصف سنچریاں نکلی ہیں۔ یعنی 42ویں اننگز میں ویراویراٹ کوہلی کے بلے سے سنچری نکلی ہے

یہ نومبر 2019 کے بعد اُن کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سینچری ہے۔ گزشتہ سوا تین برس کے عرصے میں سٹار بلے باز ٹیسٹ کرکٹ میں لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔

 کوہلی کی سینچری پر اُن کے ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں کھڑے ہو کر اُن کو داد دی جبکہ سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھی تالیاں بجا کر شاندار اننگز پر خراج تحسین پیش کیا۔

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم سمجھے جانے والے احمد آباد میں وراٹ کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھنے کے لیے چھٹی کے دن تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 480 رنز سکور کیے تھے۔ انڈیا کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 430 رنز بنائے ہیں۔ سیریز کے پہلے دو میچز انڈیا نے جیتے جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم فاتح رہی تھی۔