ویراٹ کوہلی: ٹیسٹ میچیز کی سنچری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-03-2022
ویراٹ کوہلی: ٹیسٹ میچیز کی سینچری
ویراٹ کوہلی: ٹیسٹ میچیز کی سینچری

 

 

آواز دی وائس : موہالی

موہالی میں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ سابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے اور اس موقع پر انہیں ان کی کوچ کی جانب سے ایک خصوصی کیپ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ’میں یہ کیپ راہل ڈراوڈ سے زیادہ بہتر آدمی سے موصول ہی نہیں کرسکتا تھا، میرے بچپن کے ہیرو۔ میرے پاس ابھی بھی وہ تصویر موجود ہے جو میں نے آپ کے ساتھ انڈر 15 کے دنوں میں بنوائی تھی۔‘ خصوصی کیپ موصول کرتے وقت وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔

یہ اعزازی کپیپ سابق انڈین کپتان کو دیتے وقت ٹیم کے کوچ راہل ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ ’مجھے پتہ ہے جب ایک بچے کی حیثیت سے آپ نے کرکٹ کھیلنا شروع کی ہوگی تو آپ انڈیا کے لیے ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتے ہوں گے۔‘

انڈین کوچ راہل ڈریوڈ نے کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وراٹ کوہلی کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی زندگی میں انہیں مزید کامیابیاں ملیں گی۔