مائیک ٹائسن کی ویڈیو وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-04-2022
مائیک ٹائسن کی دوران پرواز مسافر کو مکے مارنے کی ویڈیو وائرل
مائیک ٹائسن کی دوران پرواز مسافر کو مکے مارنے کی ویڈیو وائرل

 

 

نیویارک: ایک سامنے آنے والی ویڈیو میں سابق امریکی باکسر مائیک ٹائسن کمرشل فلائٹ میں ایک ساتھی مسافر کو مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آن لائن نیوز ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ کی جانب سے حاصل کی گئی اس فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹائسن کے پیچھے والی سیٹ پر ایک شخص بیٹھا ہوا ہے جو سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن سے جوش و خروش سے بات کر رہا ہے اور ایسا کرتے ہوئے وہ پوری طرح 55 سالہ ٹائسن پر جھک جاتے ہیں۔ایک اور کلپ میں ٹائسن پھر بارہا اس مسافر کو گھونسے رسید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور اس دوران کوئی ان سے کہتے ہوئے سنائی دیتا ہے کہ ’ارے مائیک رہنے دو۔ ایسا نہ کرو۔

ابتدائی کلپ، جس میں مذکورہ شخص کو ٹائسن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، میں بظاہر اس مار پیٹ کے بعد کے مناظر کو بھی دکھایا گیا ہے مذکورہ شخص کے ماتھے سے خون ٹپکتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ کوئی اور شخص، جو بظاہر اس کا دوست ہے، اس منظر کی عکس بندی کرتے ہوئے کہتا ہے: ’یہ جیٹ بلیو کی فلائیٹ ہے۔ میرے دوست کو مائیک ٹائسن نے ابھی مارا پیٹا ہے۔‘ ’ہاں، اس نے ایسا کیا ہے۔ میں بس ان (ٹائسن) سے آٹوگراف مانگنے کی کوشش کر رہا تھا یار۔ مجھے نہیں معلوم کیا ہوا ہے۔‘ ٹائسن کے ترجمان نے اس فوٹیج پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ دی انڈپینڈنٹ نے اس معاملے پر جیٹ بیلو ایئرلائن سے بھی رابطہ کیا ہے۔