فلسطینی بچی کا ویڈیو۔انگلش کرکٹر سیم بلنگز کا دل رو پڑا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دل پسیج گیا
دل پسیج گیا

 

 

آواز دی وائس :نئی دہلی

دنیا کی نظریں غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ پر مرکوز ہیں،اسرائیل کی جارحیت نے غزہ میں تباہی کے خوفناک مناظر پیش کئے ہیں۔ اس وقت میڈیا میں غزہ اور یروشلم کی تصاویر اور ویڈیو کا سیلاب آگیا ہے،ایسا ہی ایک ویڈیو دیکھ کر انگلش کرکٹر سیم بلنگز اداس ہوگئے۔وہ فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد سُن کر پریشانی و حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے۔‘ انگلش کرکٹر سیم بلنگز بھی فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد سُن کر پریشانی و حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے۔‘ انگلش کرکٹر نے’پرے فار فلسطین‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلا دیے، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 10ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، محلے اُجڑ گئے، بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔