ناقابل شکست موسیٰ کی فائٹ کے دوران موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-05-2022
ناقابل شکست موسیٰ  کی فائٹ کے دوران موت
ناقابل شکست موسیٰ کی فائٹ کے دوران موت

 


میونخ : ناقابل شکست جرمن چیمپیئن موسیٰ یامک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، باکسنگ کی دنیا ایک اور اسٹار سے محروم ہوگئی۔ نیویارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ 38 سالہ نوجوان ہفتے کے روز میونخ میں یوگنڈا کے حمزہ وانڈرا کا سامنا کرتے ہوئے رنگ میں گر گئے تھے۔

ترک عہدیدار حسن توران نے ٹویٹر پر کہا کہ "ہم نے اپنے ہم وطن موسی اسکان یامک کو کھو دیا، الوکرا سے تعلق رکھنے والے باکسر نے کم عمری میں جنہوں نے یورپی اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتی تھی۔

فائٹ کو سامعین کے لیے براہ راست نشر جارہا تھا۔

جیسے میچ کا تیسرا راؤنڈ شروع ہونے والا تھا وہ گر پڑا۔ یامک کودوسرے راؤنڈ میں وانڈرا نے طاقتور پنچ مارا تھا جس کے بعد وہ لڑکھڑا گئے۔

 پوسٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یامک تیسرے راؤنڈ میں دوبارہ وانڈرا کا سامنا کرنے آیا، لیکن راونڈ شروع ہونے سے پہلے ہی گر گیا۔

 فاکس اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق، طبی ماہرین نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور جان بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ۔

 انہیں فوری طور پر ایک مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں کے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔