دنیا کا سب سے لمبا ہاکی گیم 252 گھنٹے بعد ختم ہو گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2021
ہاکی کے اس کھیل نے 1.4 ملین ڈالر سے زیادہ رقم اکٹھی کی
ہاکی کے اس کھیل نے 1.4 ملین ڈالر سے زیادہ رقم اکٹھی کی

 

 

نئی دہلی 

 دنیا میں کھیلوں کے حوالے سے روز بہ روز متعدد نئے نئے ریکارڈ بنتے ہیں- لیکن کسی کھیل کا 252 گھنٹوں تک جاری رہنا ایک ایسا منفرد کارنامہ ہے جس کی نظیر شاید ہی کبھی دیکھنے کو ملی ہو-  اس انوکھی کامیابی کو اپنے نام کیا ہے ہاکی کھیلنے والے کچھ جنونی دیوانوں نے جنہوں نے خدمت خلق کے جذبے کے تحت فنڈ جمع کرنے کی اس سعادت کو اپنے نام کیا۔

البرٹا ، کینیڈا میں 40 افراد کے ایک گروپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے دنیا کے سب سے طویل ہاکی اسپورٹ مکمل کرلیا ہے جو 252 گھنٹے جاری رہا۔ ایڈمنٹن کے علاقے میں آؤٹ ڈور رنک پر ایونٹ کے منتظمین نے بتایا کہ 4 فروری کو شروع ہونے والا کھیل “ٹیم کیور” کے 2،649 اسکور اور “ٹیم ہوپ” کے 2،528 کے اسکور کے ساتھ ختم ہوا۔

ہاکی کھیل نے 1.4 ملین ڈالر سے زیادہ رقم اکٹھی کی جس نے 1.2 ملین ڈالر کا ہدف عبور کیا۔ اس رقم کا استعمال البرٹا یونیورسٹی میں کینسر کی تحقیق کے لئے فنڈ میں کیا جائے گا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اب اس کھیل کو دنیا کے سب سے طویل ہاکی کھیل کی حیثیت سے باضابطہ تصدیق کے لئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو پیش کیا جارہا ہے ۔