ٹی20 ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو چھ رنز سے ہرا دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-10-2021
ٹی20 ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو چھ رنز سے ہرا دیا
ٹی20 ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو چھ رنز سے ہرا دیا

 

 

 مسقط : ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو چھ رنز سے شکست دے دی۔ بنگلادیش کی دعوت پر پہلے کھیلے ہوئے سکاٹ لینڈ نے مقرررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے۔

 جواب میں بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکا۔

 عمان میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کی شروعات اچھی نہیں تھی۔ 52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔

 کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 مہدی حسن نے تین، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 اس سے قبل ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔