ٹی 20 ورلڈکپ: 24 اکتوبر کو ہند۔پاک میچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2021
مقابلہ کا انتظار
مقابلہ کا انتظار

 

 

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پہلا میچ 17 اکتوبر کو اومان اور پاپوا نیو گنی جبکہ دوسرا بنگلہ دیش اورا سکاٹ لینڈ کے درمیان ہوگا۔

 ہندوستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گا، جس میں مدمقابل پاکستان کی ٹیم ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔ 

پاکستان کے بقیہ میچ نیوزی لینڈ سے 26 اکتوبر، افغانستان سے 29 اکتوبر، اور پہلے مرحلے سے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے 2 اور 7 نومبر کو ہوں گے۔

 سپر 12 مرحلے کے مقابلے 23 اکتوبر تا 8 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے سیمی فائنل 10 نومبر اور 11 نومبر کو ہوں گے۔ خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جائیں گے اور ہندوستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔ ورلڈکپ ہندوستان میں شیڈول تھا تاہم عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کے باعث اس کا انعقاد یو اے ای اور عمان میں کیا جا رہا ہے۔

awazurdu

awazurdu